تھر کے فطری حسن کی پہچان مور مرنے لگے

Jan 17, 2023 | 13:48:PM
تھر کے فطری حسن کی پہچان مور مرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سُدھیر راٹھوڑ) تھرپارکر کے فطری حسن کے محور گردانے جانے والے مور ایکبار پھر رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ 

تھرپارکر کی تحصیل ننگرپار کے نواحی گاؤں بھالوا میں 5 سے زائد مور رانی کھیت کی بیماری کا شکار ہوکر مر چکے ہیں جبکہ سینکڑوں اس بیماری سے متاثر ہیں۔

اس بیماری کا شکار ہوکر مور بینائی سے محروم ہوکر شدید کرب سے دوچار ہوجاتے ہیں اور کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے ان کی موت ہوجاتی ہے۔

فی الوقت علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے موروں کا علاج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل ہے کہ تھر کے روایتی حسن کی پہچان یہ پرندہ اس بیماری کا شکار ہوکر معدومیت کا شکار ہے جسے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔