چیئرمین پی سی بی کی ہدایات پر پی جے ایل کے بقایا واجبات ادا کردیے گئے

Jan 17, 2023 | 14:08:PM

(24 نیوز) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ کے مطابق چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستان جونئیر لیگ کے بقایا واجبات ادا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

شکیل شیخ کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں پاکستان جونیئر لیگ کی ادائیگیوں میں تاخیر کی گئی۔

شکیل شیخ کے مطابق غیرملکی کرکٹرز کو 70 فیصد ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: رمیز راجہ کے دور میں پاکستان جونیئر لیگ کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں، شکیل شیخ

ذرائع کے مطابق پی جے ایل کا اختتام 21 اکتوبر کو ہوا، ایونٹ سے قبل ملکی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں ہونا تھیں، ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں کے ایشو کے بعد اب مینجمنٹ کمیٹی پی جے ایل کے معاملے کو دیکھے گی۔

پاکستان جونیئر لیگ میں 3 کیٹیگریز میں ایک ٹیم کے 4 ایلیٹ کھلاڑیوں کو 16 ہزار ڈالرز، 5 کھلاڑیوں کو 12 ہزار ڈالرز اور 6 ایکس فیکٹر کھلاڑیوں کے ساتھ 6 ہزار ڈالرز میں معاہدہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں