وزارت قانون میں لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن، ایف آئی اے نے ریکارڈ طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) وزارت قانون و انصاف میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وفاقی تحقیقیاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ایک مراسلہ جاری ہوا ہے جس میں اس حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
یہ مراسلہ ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے نیب کو ارسال کیا ہے۔
مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ وزارت قانون و انصاف میں کمپوٹرز اور دیگر سامان خریدنے کی مد میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اور اس سامان کی فراہمی کی مد میں ٹھیکیدار کو مبینہ طور پر غیرقانونی 26 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ نیب وزارت قانون و انصاف میں ہونے والی ان مالی بے ضابطگیوں کا ریکارڈ فراہم کرے۔
واضح رہے کہ وزارت میں ہونے والی اس کرپشن کا ریکارڈ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی مانگ رکھا ہے۔