الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

Jan 17, 2023 | 16:54:PM

(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے جس میں سینیٹ کے 4 اور قومی اسمبلی کے 21 اراکین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹر احمد خان اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گوشوارے جمع نہ کروانے پر 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے نور عالم خان، رضا ربانی کھر، سید باسط احمد سلطان کی رکنیت بھی بحال کردی جبکہ شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ، شاہدہ رحمانی بھی رکنیت بحال ہونے والے اراکین میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی۔

دوسری جانب رکنیت بحال ہوتے ہی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدرات سنبھال لی جس میں انٹی نارکوٹکس فورس اور اسلام آباد کلب کے آڈٹ کے حوالے نقاط زیرغور تھے۔

اجلاس میں مزید نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق سال 2019-20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس حوالے سے کمیٹی کت رکن شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی پر کیس بنایا گیا،سب کچھ کرنے کے بعد پتہ چلا وہ کیس غلط تھا، وہ شریف آدمی تھا چپ کر گیا اور اس کا کوئی ازالہ بھی نہیں کیا گیا۔

اس کے جواب میں سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ جب بھی کوئی کیس بنتاہے تو وہ اطلاعات کی بنیاد پر رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں