روپے کی بے توقیری ، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روپے کی بے توقیری کے باعث انٹر بینک میں ڈالر آج 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے ۔
پاکستانی روپیہ عالمی مارکیٹ میں اپنی اہمیت مسلسل کھو رہا ہے جس کے باعث امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو رہا ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 228روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا، جب کہ آج مزید 32 مہنگا ہونے کےبعد 228 روپے 66 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی شدید مندی کا رجحان سامنے آیا ہے ، 100 انڈیکس میں 1372 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 38,342 پر بند ہوا ہے، آج صبح کاروبار کے آغاز کے وقت ہنڈریڈ انڈیکس 39,720.75 پر تھا۔