ایل پی جی سلنڈروں میں گیس کے بجائے پانی،قیمت بھی انتہائی زیادہ،عوام لٹنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شہریوں کو سستی گیس کے نام پر لوٹا جانے لگا ۔گیس سلنڈروں میں پانی ملنے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق ما رکیٹ میں جو ایل پی جی 260 سے 270 روپے فی کلو مارکیٹ میں مل رہی ہے،ناقص اور غیر معیاری ہے،گیس سلنڈروں سے ایل پی جی کے بجائے پانی نکل رہا ہے۔ ناقص ایل پی جی مارکیٹ میں دھڑلے سے فروخت ہورہی لیکن کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔
@24newshdofficial #24news #pakistan ♬ original sound - 24newshdofficial
یہ بھی پڑھیے: حکومت نے ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اڑھائی روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا
سرکاری قیمت 204 روپے فی کلو والی گیس ملک بھر میں 260 سے 270 روپے کلو فروخت ہورہی ہے وہ بھی ناقص ترین ۔دکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ طاقت ور مافیا کے سامنے سب ادارے خاموش ہیں ،15 دن گزر گئے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ گندی ترین ایل پی جی کی امپورٹ اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔
24نیوز کے رابطہ کرنے پر اوگرا کے نمائندے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو حکومت کے مقررہ کردہ ریٹ پر ایل پی جی کی فروخت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اوگرا نے پہلے ہی بڑے شہروں میں انفورسمنٹ ٹیموں کو ایل پی جی سٹوریج اور فلنگ پلانٹس پر چھاپے مارنے کا حکم دے دیا ہے ، اوگرا کے مطابق اب تک تقریباً بیس (20) پلانٹس پر چھاپہ مارا گیا ہے ،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی بھی غیر معمولی بات سامنے نہیں آئی ، اس کے باوجود اگر کوئی کمپنی ایل پی جی کی اوور چارجنگ میں ملوث پائی گئی تو قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
اوگرا اتھارٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ انفورسمنٹ ٹیمیں موسم سرما کے دوران فیلڈ میں ہی رہیں گی، تاکہ صارفین کو مقرر کردہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔