’’ملالہ یوسفزئی ‘‘آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد امریکی فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد امریکی فلم کی ایگزیکٹوپروڈیوسر بن گئی ہیں۔
خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم ملالہ یوسفزئی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے ، ملالہ اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کے بعد اب امریکی فلم ’’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ ‘کی شریک پروڈیوسر بن گئی ہیں، امریکی فلم نے تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ویب سائیٹ انسٹا گرام پر اپنا پیج بنا رکھا ہے ، جہاں پر پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کا بطور شریک پروڈیوسر فلم کی ٹیم کا حصّہ بننے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اگر فلم کی بات کی جائے تو یہ ایک امریکی میرین آفیسر کی زندگی کے ایک سچے واقع پر بنائی گئی ہے، جوکہ مسلمانوں کی عبادت گاہ یعنی مسجد کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ بناتا ہے تاہم اس منصوبہ بندی کے دوران کئی مرتبہ مسجد جانے اور مسلمانوں سے متاثر ہونے کے بعد اس کا ارادہ بدل جاتا ہے اور وہ مسجد کو بم سے اُڑانے کے بجائے اسلام قبول کر کے مسلمان ہوجاتا ہے،ملالہ یوسفزئی نے اس فلم کے بارے میں کہا کہ جب میں نے یہ فلم دیکھی تو میرا نظریہ ہی بدل گیا یہ فلم ایک مضبوط سچی کہانی پر مبنی ہے۔
When I first saw this film, it opened my mind and changed my perspective. I am honoured to support @JSeftel's Stranger at the Gate, a powerful true story about redemption. Watch the Oscar shortlisted doc here: https://t.co/EViPKv3ymZ
— Malala Yousafzai (@Malala) January 16, 2023