کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں بڑی تبدیلیاں، جماعت اسلامی کی سیٹیں مزید بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تبدیلیاں سامنے آگئی ہیں، جماعت اسلامی مزید 2نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے کراچی کے انتخابات میں جماعت اسلامی کی نشستوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 93 یونیں کمیٹیوں کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی بھی ایک نشست کم ہو گئی ہے اور 39 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک امیدوار بلا مقابلہ یوسی چیئرمین منتخب ہوا تھا ،پاکستان مسلم لیگ ن 7یوسیز جیت گئی ہے ، جے یوآئی 3جبکہ تحریک لبیک 2 اور ایم کیو ایم حقیقی ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، 3یونین کمیٹیوں سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ10 یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی۔