سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کا معاملہ ، روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

Jan 17, 2023 | 18:53:PM

(24نیوز) سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کیلئے روس کا اعلیٰ سطحی  وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سہ ملکی اجلاس رکھا گیا ہے جو کہ 3روز  تک جاری رہے گا، اجلاس میں چین ،روس اور پاکستان شامل ہوں گے ، پاکستان کی جانب سے وفد کی سربراہی ایاز صادق کریں گے .

اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگا ،اجلاس میں سستے تیل اور این ایل جی کی خریداری پر مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اڑھائی روپے ،مٹی کے تیل پر ایک روپے 88پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا،  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی طرف سے آئندہ 15دن کیلئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت کی طرف سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا گیا۔

لیوی میں اس اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 35روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جو حکومت شہریوں سے وصول کر رہی ہے، اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے مٹی کے تیل پر بھی پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 1.88روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت حکومت لائٹ ڈیزل پر 30روپے 45پیسے اور پٹرول پر 50روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔

مزیدخبریں