پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، سپیکر قومی اسمبلی نے مزید 35 ارکان کے استعفے قبول کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 ایم این ایز کے استفعےقبول کرلئے۔
سیپیکر نے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 33 منتخب اور 2 مخصوص نشستوں کے ارکان کو ڈی ٹوٹی فائی کیا جائے، سپیکر کی جانب سے ہدایت ملنے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیاہے، سپیکر نے 35 استفعے منظور کرکے فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔
واضح رہے کہ 33 جنرل نشستوں اور دو خواتین کے استعفی منظور کردئیے گئے ہیں، ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی میں پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی آمین خان گنڈا پور شامل ہیں، اس کے علاوہ نور الحق قادری، راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان، صداقت علی، غلام سرور خان، شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری ، منصور حیات، ثناء اللہ خان، حماد اظہر، شفقت محمود، ملک عامر ڈوگر کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے، سابق وزیر خارجہشاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، سید علی حیدر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کےمطابق آفتاب حسین، عطاء اللہ خان، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، نجیب ہارون، قاسم سوری کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، مخصوص نشستوں پر کنول شوذب اور عالیہ حمزہ بھی ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں شامل ہیں۔