(24نیوز)سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،ایک تولہ سونا 100 روپے کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔
10 گرام سونا 86 روپے کمی سے 1لاکھ 58 ہزار 93 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2080 روپے پر برقرار رہی،عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کمی سے 1909 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا،10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 401 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے کا ہو گیا تھا، عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1915 ڈالر ہوئی۔