اداکار فیروز خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jan 17, 2023 | 21:26:PM
اداکار ,فیروز خان , بڑا قدم
کیپشن: اداکار فیروز خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکار فیروز خان نے بدنام کرنے پر سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان سمیت متعدد شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے15 دن کے اندر تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
فیروز خان نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ ان کی قانونی ٹیم نے ان تمام شخصیات کو قانونی نوٹس بھیج دیا، جنہوں نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی،اسی حوالے سے فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے اداکار کی ہدایت پر ان کی سابق اہلیہ سمیت متعدد شوبز شخصیات کو بدنام کرنے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

وکیل نے بتایا کہ انہوں نے فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ و پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، گلوکار عاصم اظہر، اداکار خالد عثمان بٹ، ہدایت کار مصدق ملک، اداکارہ ایمن خان، منال خان اور اداکارہ میرا سیٹھی کو قانونی نوٹس بھیج دیا،اداکار کے وکیل کے مطابق انہوں نے قانونی نوٹس میں تمام شخصیات کو 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے ان سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری صورت میں مذکورہ تمام شخصیات کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا جائے گا،فائق علی جاگیرانی نے کہا کہ مذکورہ تمام شخصیات نے شواہد کے بغیر ان کے مؤکل کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی اور انہیں بدنام کیا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں فیروز خان کے خلاف کوئی بھی گھریلو تشدد کا مقدمہ زیر سماعت نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان کیخلاف کوئی درخواست جمع ہے۔
اداکار کے وکیل کے مطابق فیروز خان کے خلاف ان کی سابق اہلیہ نے صرف بچوں کے اخراجات اور جہیز کی واپسی کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے اور مذکورہ مقدمہ اسی عدالت میں ہے، جہاں ان کے مؤکل نے بچوں کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے اور دونوں کی سماعتیں جاری ہیں۔