پاکستان کی طرح دیگر ممالک کو بھی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، بلاول بھٹو کا غیر ملکی ٹی وی کو انٹر ویو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک کو بھی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازع کی وجہ سے فوڈ سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوئے، جنگ کی وجہ سے دنیا کو توانائی بحران کا بھی سامنا ہے، دوسری جانب پاکستان میں سیلاب سے تباہی اور اس کے معاشی اثرات پر ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہ ہوگئیں ،روس سے گندم کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے ، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق زور دیا، افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔