وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے ۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونےکے بعد پر پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس پر اب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کےپی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر تے ہوئے ، سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر کے پی غلام علی کو موصول ہوگئی ۔
گورنر حاجی غلام علی کی جانب سے دستخط نہ کرنےکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی تاہم سمری موصول ہونے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کروں گا۔