پاکستان کے سٹار آل راونڈر شاداب خان کا انگلش کاونٹی سسیکس سے معاہد ہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کابلاسٹ کےمکمل سیزن کیلئے انگلش کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ ہو گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی لیگ ویٹیلیٹی بلاسٹ کےلیے انگلش کاؤنٹی سسیکس کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، شاداب خان کا انگلش لیگ بلاسٹ کے مکمل سیزن کےلیے معاہدہ ہوا ہے،اس حوالے سے سسیکس کاؤنٹی کے بولنگ کوچ جیمز کرٹلی کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی وجہ سے ہمارے مڈل آرڈر کے تجربے میں اضافہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان پوری دنیا میں کھیلتے ہیں وہ ہر موقع پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، شاداب کی موجودگی سے ہماری ٹیم کو فائدہ ہو گا، سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر سسیکس نےا پنے پیج پر شاداب خان کی تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ میں انہیں ٹیم میں خوش آمدید بھی کہا گیا ہے۔
Welcome to Sussex for the 2023 T20 Blast, Shadab Khan. ???? pic.twitter.com/siabl1WUwX
— Sussex Cricket (@SussexCCC) January 17, 2023
سسیکس کی جانب سے تہہ نیتی پیغام جاری ہونے پر پاکستانی سٹار نے اپنے اکاونٹ سےجوابی ٹویٹ کیا کہ مجھے انگلینڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، مجھے علم ہے کہ لیجنڈ مشتاق احمد سسیکس میں ہیں اب ان کی طرح یہاں کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے، شاداب خان نے کہا کہ سسیکس کی ایک قابل فخر تاریخ ہے، مجھے امید ہے کہ میری وجہ سے ٹیم بلاسٹ کے اس سیزن میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
I love playing cricket in England. I know Mushtaq Ahmed is a legend at Sussex and it's an honour to follow in his footsteps.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 17, 2023
Sussex has a proud history and I hope that my skillset will help the team achieve great things in the Blast this year. https://t.co/K5LU1ybeOZ