(24نیوز)عمر کوٹ کے سرکاری سکول ٹیچر کی بلیک بورڈ پر سفید چاک سے بنائی گئی منفرد اور دلفریب ڈرائنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے نہایت نفاست کے ساتھ بنائی بلیک بورڈ پر ڈائینگ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن دیا کہ عمر کوٹ کے سرکاری سکول کے ڈائینگ ٹیچر کی ڈرائینگ دیکھیے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سرکاری سکول ٹیچر صرف اپنے سینئرز سے حوصلہ افزائی مانگتے ہیں ، ٹوئٹر صارف نے سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کو بھی اس پوسٹ میں ٹیگ کیا ہے۔
آج شیئر کی گئی یہ ٹوئٹر پوسٹ اب تک تقریباً57 ہزار کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔