(24نیوز) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نامو ں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت مکمل کر لی ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے، جس پر جمعیت علمائے اسلام (ف ) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نامو ں پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کیا ، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی، صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان سمیت دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کے پی کے کیلئے قائم مقام وزیراعلی کے ناموں پر مشاورت ، جبکہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے مشاورت ابھی ہونا باقی ہے، اجلاس میں قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 35 استعفوں کی منظوری کا معاملہ بھی زیر غور آیا ، اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ کل تک صورتحال کٰلئیر ہوجائے گی ۔