بلیک میلنگ پر یوٹیوب چینل کے مالک اور رپورٹر کو 5، 5 برس قید کی سزا

Jan 17, 2024 | 00:50:AM

(24 نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں کلینک کے مالک کو بلیک میل کرنے اور رقم وصول کرنے پر یوٹیوب چینل کے مالک اور رپورٹر کیخلاف جرم ثابت ہوگیا اور دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 10، 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

ملزمان میں چینل مالک مزمل اسلم مونگا اور رپورٹر وسیم عباس ہاشمی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تربت، پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی کے گھر پر دستی بم حملہ

عدالت نے ضمانت پر رہا دونوں ملزمان کو کسٹڈی میں لے کر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

ملزمان کیخلاف کلینک مالک عارف سولنگی نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پراسکیویشن کے مطابق گزشتہ سال رپورٹر اپنے کیمرا مین کے ساتھ عارف سولنگی کے کلینک آیا، کلینک کی ویڈیو بنائی اور ڈیل کیلئے دھمکیاں دیں۔

ملزمان نے اپنا موبائل نمبر دیا اور تین لاکھ روپے طلب کیے تھے، ملزمان کے دفتر جاکر ڈیڑھ لاکھ روپے دیے، ملزمان نے ایزی پیسہ کے ذریعہ بھی پیسے وصول کیے۔

مزیدخبریں