سابق صدر آصف زرداری اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری اور سابق گورنر چوہدری سرور نے لاہور میں ملاقات کی۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے آصف علی زرداری سے لاہور کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلینیٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 16, 2024
صدر آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو۔
سابق صدر نے لاہور کے این اے 127 پر چوہدری محمد سرور کیجانب سے چئیرمین… pic.twitter.com/YzLGhfDySP
آصف علی زرداری نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-127 میں چوہدری سرور کی جانب سے بلاول بھٹو کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے 8 فروری کو شیڈول الیکشن میں شفاف کی ضرورت پر زور دیا۔