امریکا اور برطانیہ میں شدید برفباری نے تباہی مچادی، حادثات میں 11افراد ہلاک

Jan 17, 2024 | 08:33:AM

(ویب ڈیسک)امریکا اور برطانیہ  میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا ,مختلف حادثات میں11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کو برفانی طوفان نے جکڑلیا، نظام زندگی متاثر ہو رہ گیا ہے,درجہ حرارت منفی 42 ڈگری تک گر گیا جبکہ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیااور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں،وائٹ ہاؤس نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے،امریکی ریاست یوٹاہ میں چار فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے ، جہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سےمعمولات زندگی بری طرح متاثر  ہیں،یارک شائر، اسٹیفورڈ شائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں،یلووارننگ جاری کردی گئی،سکاٹ لینڈ میں سو سے زائد سکول بند ہوگئے،لندن اور شمالی آئرلینڈ میں بھی آج برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے،برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برف کے باعث ٹریفک متاثر ہے، برفباری کے سبب فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

حکام کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے،محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درجۂ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے قریبی ساتھی مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ، امریکی پولیس اہلکار سمیت 18 گرفتار

فرانس کے جزیرے ری لاری یونین میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ،تیزہواؤں کے باعث درخت گرگئے،گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،کئی  گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں،متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں