سینئر صحافی بابر ایاز انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی اور مصنف بابر ایاز طویل علالت کے باعث 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
رپورٹس کے مطابق صحافت سے وابستہ سینئر صحافی بابر ایازکئی عرصے سے پارکنسن کی بیماری سے جنگ لڑنے کے بعد کل منگل کو انتقال کرگئے۔بابر ایاز کے انتقال کی تصدیق انکے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔
بابر ایاز کے انتقال پر جہاں سوشل میڈیا پرصحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے وہیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی بابر ایاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Deeply saddened at the sad demise of prominent journalist, author, thinker, Intellectual, peacenik, human rights activist and chronic democrat, Babar Ayaz. May God bless his soul.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 16, 2024
Goodbye comrade! pic.twitter.com/DzLc9vCu7B
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر مرتضیٰ سولنگی نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ،’ممتاز صحافی، مصنف، مفکر، دانشور، امن پسند، انسانی حقوق کے کارکن اور دائمی جمہوریت پسند بابر ایاز کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ آمین’۔
مزید پڑھیں: معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو بچھڑے 69 برس بیت گئے
یاد رہے کہ بابر ایاز گزشتہ 41 سالوں سے صحافت سے وابستہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ اس دوران وہ مختلف مطبوعات سے وابستہ رہے۔ بابر ایاز نے اپنے صحافتی مشاہدات کی بنیاد پر 'What's Rrong with Pakistan' سمیت کئی کتابیں بھی تصنیف کیں۔