سینئر صحافی بابر ایاز انتقال کرگئے

Jan 17, 2024 | 08:56:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی اور مصنف بابر ایاز طویل علالت کے باعث 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق صحافت سے وابستہ سینئر صحافی بابر ایازکئی عرصے سے پارکنسن کی بیماری سے جنگ لڑنے کے بعد  کل منگل کو انتقال کرگئے۔بابر ایاز کے انتقال کی تصدیق انکے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔

بابر ایاز کے انتقال پر جہاں سوشل میڈیا پرصحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے وہیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی بابر ایاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر  مرتضیٰ سولنگی نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ،’ممتاز صحافی، مصنف، مفکر، دانشور، امن پسند، انسانی حقوق کے کارکن اور دائمی جمہوریت پسند بابر ایاز کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔ آمین’۔

مزید پڑھیں:  معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کو بچھڑے 69 برس بیت گئے

یاد رہے کہ بابر ایاز گزشتہ 41 سالوں سے صحافت سے وابستہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ اس دوران وہ مختلف مطبوعات سے وابستہ رہے۔ بابر ایاز نے اپنے صحافتی مشاہدات کی بنیاد پر 'What's Rrong with Pakistan' سمیت کئی کتابیں بھی تصنیف کیں۔

مزیدخبریں