(جمال الدین جمالی)چودھری پرویز الہیٰ اور دیگر کیخلاف رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری کا معاملہ،اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی بیوی قیصرہ الہیٰ بیٹا راسخ الہیٰ اور بہو زاہرا الہیٰ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدر علی بھٹی نے سماعت کی،عدالت نے قیصرہ الہیٰ، راسخ الہیٰ اور زاہرا الہیٰ کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی،قیصرہ الہیٰ ، راسخ الہیٰ اور زاہرا الہیٰ حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،ملزموں کے وکیل امجد پرویز پیش نہیں ہوئے۔
ملزموں نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل اسلام آباد میں ہیں دلائل کیلئے مہلت دی جائے۔
سابق وزیر اعلیٰ پرویز کی بیوی قیصرہ الہیٰ، بیٹا راسخ الہیٰ اور بہو زاہرا الہیٰ نے عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے اینٹی کرپشن کو ملزموں کو گرفتاری سے روک رکھا ہے۔
وکیل عامر سعید ران کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ،پرویز الہیٰ اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔