تیسرا ٹی 20 ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

Jan 17, 2024 | 10:11:AM

(24نیوز)نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر5 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

 نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 225 رنزکا ہدف دیاجس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورزمیں 7 وکٹ پر 179 رنز ہی بنا سکی،تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سےفن ایلن نے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے،ٹم سائفرٹ 31،گلین فلپس 19، ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر  4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے 2، شاہین شاہ آفریدی،زمان خان،محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 محمد رضوان 24، محمد نواز 28، فخر زمان 19، اعظم خان 10، صائم ایوب 10 اور افتخار احمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزیدخبریں