دھند کا راج برقرار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Jan 17, 2024 | 10:22:AM

(فاطمہ عارف، عائمہ خان)  ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار، پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے  جبکہ کشمیر اور گلگلت بلتستان میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

شہر لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شدید دُھند بڑھنے سے شہرمیں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ ہے۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 195 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 429 ریکارڈ، کینٹ پولو گراؤنڈ میں آلودگی کی شرح200ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح270ریکارڈ جبکہ شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح214ریکارڈ کی گئی ہے۔

 شہر قائد کا موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹے گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26سے 28ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ ہے جبکہ شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 نارٹیکل مائل ریکارڈ لہ گئی ہے۔

کراچی میں فضائی معیار بدستور خراب، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 212 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔   ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق 100سے 200 تک آلودگی مضر صحت ہے۔ 201 سے 300درجے تک آلودگی صحت کیلئے خطرناک ہے۔

ماہرین  کے مطبق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:    تیسرا ٹی 20 ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔ آنے والے دنوں میں اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ ،قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان اور خان پور میں دھند پھیلی ہوئی ہے۔

 جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور، پڈعیدن میں بھی دھند کا ڈیرا ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آج ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران شمالی بلوچستان میں شدید سردی ہوگی جبکہ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں