سپریم کورٹ بار عمران خان کے حق میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
تحریک انصاف کی حالت اب ایسی ہو چکی ہے کہ یہ عدالتوں کے باہر انصاف کے ایوانوں کی خامیاں اور اپنے ساتھ رکھے جانے والے سلوک پر ماتم کنائی کر رکے اظہار ہمدردی سمیٹتی ہیں لیکن دوسرے ہی لمحے عدالتوں کے اندر اپنے لیے سپیس دلوانے کی التجا کرتے ہیں ۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ ایک طرف تحریک انصاف نے لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست لیکر سپریم کورٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔اور عوام میں بیانیہ بنایا کہ انہیں ان عدالتوں سے خیر کی توقع نہیں لیکن دوسرے ہی لمحے بیرسٹر گوہر نے عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا بھی اعلان کردیا۔گویا ایک ہی وقت میں وہی پرانا کھیل ’گڈ کوپ بیڈ کوپ ‘ جاری رکھا ہوا ہے۔ کہ میڈیا اور عوام میں دشنام ترازی اور احتجاج سے دباو بنا کر رکھوں اور اسی پریشر کے اثرات سے عدالتوں سے تھوک کے حساب سے ریلیف بھی پا لوں۔گزشتہ روز ہی بیرسٹر گوہر نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ بے شک لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے ہم نے پٹیشن واپس لےلی ہے۔مگر پھر بھی بلے کے نشان پر نظرثانی میں جائیں گے۔