لاہور ہائیکورٹ  نےشیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت  دیدی

Jan 17, 2024 | 12:00:PM
لاہور ہائیکورٹ  نےشیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت  دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،لاہور ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کئے گئے ہیں، عدالت ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے،شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  فضائی حدود کی خلاف ورزی، میزائل پاکستان پر آ گرے،کتنے افراد جاں بحق؟ کتنے زخمی؟ افسوسناک خبر آ گئی