9 مئی مقدمات،عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی

Jan 17, 2024 | 12:29:PM

(ارشاد قریشی )نو مئی کے پرتشددواقعات،جلاو گھیراو،توڑپھوڑ،حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 20جنوری تک ملتوی  کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے درخواست ضمانتوں کی سماعت  20جنوری تک ملتوی  کردی،  پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی،بانی چیئرمین 9 مئی واقعات کے 12مقدمات میں نامزد ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت خزانہ کا رواں ہفتے پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کورٹ روم کے اندر موجود تھے، سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان انکی اہلیہ اور بہنیں کورٹ روم میں موجود تھیں۔

سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد کر دی گئی۔

مزیدخبریں