لاہور کو ایک اور پراجیکٹ کا تحفہ ،محسن نقوی جلد افتتاح کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کالاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کاتفصیلی دورہ۔
تفصیلات کے مطابق لاہوررنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ پر تعمیراتی کا معائنہ کرنے کے بعد محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 8کلومیٹرطویل سدرن لوپ پراجیکٹ کوٹریفک کیلئےجلدکھول دیاجائےگا،وزیر اعلیٰ نے مراکہ ملتان روڈ سے اڈہ پلاٹ تک 8 کلو میٹر طویل پورے روٹ کا معائنہ کیا ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام کا جائزہ لیا، مزدوروں سے مصافحہ بھی کیا،اسفالٹ کادرجہ حرارت چیک کیااوردیواروں کی تعمیرکےکام کوچیک کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی کااسفالٹ کے کام کو تیز کرنے کا حکم۔
محسن نقوی نے کہا کہ وسائل بڑھائےجائیں تاکہ منصوبہ وقت پرمکمل ہو سکے ، پنجاب حکومت کی پوری ٹیم کی سپورٹ آپ کےساتھ ہے، پوری امیدہےکہ اس منصوبےکوجلدازجلدمکمل کرلیاجائےگا، رنگ روڈسدرن لوپ تھری کی تکمیل سےعوام کوآمدورفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی، ایف ڈبلیواوکےحکام نےپراجیکٹ پرہونےوالی پیشرفت کاجائزہ لیااور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ 8مین سٹرکچرزمیں سے6 مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 20چھوٹےسٹرکچرزتمام مکمل کرلئےگئے ہیں،منصوبےکامجموعی طورپر70فیصدکام مکمل ہوچکاہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ’ڈراپ ان‘ پچ پر ہوگا
دوسری جانب وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےوالٹن روڈ پرنئے فلائی اوور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور چیل چوک کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئےتقریب کاانعقاد کیا گیا ، منصوبےسےوالٹن روڈپرٹریفک اوراس سےپیداہونیوالےمسائل حل ہونگے، منصوبےکی تکمیل سےوالٹن روڈپرٹریفک کی روانی میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہو جائیگی ، منصوبےکوسی بی ڈی پنجاب کےوالٹن روڈاپ گریڈیشن پراجیکٹ میں شامل کیاگیا،
فلائی اوورکی جگہ پہلے2پروٹیکٹڈیوٹرنزبننےتھےجس پر120کروڑروپےلاگت آنی تھی ، سی بی ڈی،ایل ایل سی اورنیسپاک نےفلائی اوورک منصوبہ بندی کی، اس منصوبہ بندی کےتحت20کروڑروپےکی بچت ہوگی، فلائی اوور 750میٹر طویل دو لینز پر مشتمل ہوگا، والٹن روڈاوراس سےملحقہ تقریباً10لاکھ کی آبادی مستفیدہوگی، قینچی فیروز پور روڈ کی طرف سےآنیوالی ٹریفک با آسانی ڈیفنس جاسکے گی، منصوبہ مکمل ہونےسےوالٹن روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئےگی، سی بی ڈی پنجاب اس منصوبے کو مقررہ 120دنوں میں مکمل کر ے گی ۔