ثانیہ مرزا نے طلاق کی خبروں کو ایک بار پھر ہوا دے دی

Jan 17, 2024 | 16:14:PM
 ثانیہ مرزا نے اپنی اور شعیب ملک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان  پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو ایک بار پھر بات کرنے کا موضوع دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا نے اپنی اور شعیب ملک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان  پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو ایک بار پھر بات کرنے کا موضوع دے دیا۔

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شادی اور طلاق دونوں کو ہی مشکل کام قرار دے دیا اور مشورہ دیا کہ ان کا انتخاب دانشمندی سے کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، کبھی یہ جوڑا انسٹاگرام سے اپنی تصاویر ڈیلیٹ کردیتا ہے تو کبھی بائیو سے نام ہٹانا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواجاتا ہے ایسے میں طلاق کے حوالے سے پوسٹ ان کی طلاق کی افواہوں کی تصدیق کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے۔ فٹ رہنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں، قرض میں رہنا مشکل ہے۔ مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف نےامیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بارردوبدل کر دیا

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سمجھداری سے انتخاب کریں۔’

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک  نے 2010میں شادی کی تھی۔ اس رشتے میں بندھنے کے 8 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔