وزیراعظم کی بیلجیئم کے ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔
انوار الحق کاکڑ سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بیلجیئم کے وزیرِاعظم الیگزینڈر ڈے کروو نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: یو اے ای نےپاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کردیا
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات میں بین الاقوامی و علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔