(24 نیوز) رہنما پاکستان تحریک اںصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری سخت تلاشی لی جاتی ہے اور خواتین وکلاء کو بھی اسی عمل سے گزرنا پڑتا ہے، ایسے جیل میں کیس چلانا اور وکالت کرنا انتہائی شرمناک ہے۔
لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیل میں موجود کمرہ عدالت میں روسٹرم پر روشنی انتہائی کم ہوتی ہے لیکن وکلاء کو اسی ماحول میں کیس کارروائی کی پیروی کرنا ہوتی ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مجھے اس شخص کیساتھ جیل میں بند کیا جائے، شیخ رشید نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست دیدی
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سنگل بینچ کو کیس لگا دیا گیا اور یہ غلطی ہائیکورٹ کے عملے سے ہوئی جبکہ جج نے ہی کہا کہ یہ کیس 2 ججز کے پاس ہونا چاہیئے تھا۔