ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈرملک ظفر احمد راں پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈرپی پی 210 ملک ظفر احمد راں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملک ظفر راں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، ملک ظفر نے این اے 151 اور پی پی 213 اور 219 میں حمایت کا اعلان کیا ہے،اس انتخابات میں ہمارا منشور عوامی ہے، میں چیئرمین پیپلزپارٹی کی طرف سے ملک ظفر راں کا شکریہ ادا کرتا ہوں
سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ پی پی پی کا منشور عوام کی ترجمانی کرے گا ،پی ٹی آئی سے بلے کی واپسی کا فیصلہ عدلیہ کا ہے ،اس وقت ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے ،سب سے بڑا عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے،اس سے باہر نکالنے کا لائحہ عمل ہم تیار کر رہے ہیں ،ہم عوام سے سپورٹ لے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ شاہ محمود اس انتخابات میں نہیں ہیں، وہ مجھے مس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی