سنی لیونی کا ہمشکل اے آئی روبوٹ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)کا آفیشل روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جس کی اے آئی کاپی متعارف ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی کی ہمشکل روبوٹ بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، اس کمپنی نے پہلے بھی کئی سوشل میڈیا شخصیات، اسپورٹس شخصیات اور کاروباری شخصیات کے اے آئی روبوٹس متعارف کروائے ہیں۔سنی لیونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے اے آئی روبوٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بالکل اداکارہ سنی لیونی جیسی ہے لیکن روبوٹ کی آواز اداکارہ سے مختلف ہے، جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ یہ اصلی سنی لیونی نہیں بلکہ ان کی مصنوعی ہمشکل روبوٹ ہیں۔
I can't believe that this is me ????????
— Sunny Leone (@SunnyLeone) January 10, 2024
Now all of you can call me or chat with me whenever you want!!
For more details..check out @KamotoAI and make sure you let me know what did you ask my AI Clone ????
Call me here: https://t.co/nEQbuMdISR pic.twitter.com/UGwZ2pIwJ7
ویڈیو میں سنی لیونی کی اے آئی روبوٹ نے کہا کہ میں اے آئی سے تیار شدہ روبوٹ ہوں اور میرا کام مداحوں کے سوالوں کے جواب دینا ہے۔دوسری جانب روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی نے سنی لیونی کی اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی تیار کرلیا ہے، اب دنیا بھر میں موجود مداح کسی بھی وقت سنی لیونی کی روبوٹ سے بات کرسکتے ہیں اور اداکارہ کی روبوٹ فوری طور پر مداحوں کو جواب دے گی۔اس کے علاوہ مداح سنی لیونی کی روبوٹ کو آڈیو کال بھی کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے مداح کو ماہانہ کچھ رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم وکی اور خوشبو کے بیہودہ ڈانس پر عوام کا پارہ ہائی