امریکا میں لگی آگ نے نئی مصیبت کھڑی کر دی،جھکڑ چلنے سے 60لاکھ امریکیوں کو خطرے کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگل سے شہر تک پھیل چکی آگ سے 60لاکھ امریکیوں کو خطرے کا سامنا ہے ، چند گھنٹوں بعد ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی پیش قیاسی نے ہلچل مچا دی۔ آگ لاس اینجلس سے باہر دیگر شہروں تک پھیلنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اب سے چند گھنٹوں بعد تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں 60لاکھ امریکیوں کو ’شدید آگ‘ کے خطرات کا سامنا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 10شہروں کی انتظامیہ کے پاس لاس اینجلس سے زیادہ عملہ موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ دنیا کا کوئی بھی فائر ڈپارٹمنٹ ان عوامل کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہوگا جن کی وجہ سے آگ لگی۔جنوبی کیلیفورنیا کی تاریخ میں ایٹن اور پالیساڈس کی آگ بالترتیب سب سے زیادہ تباہ کن اور دوسری سب سے زیادہ تباہ کن جنگلاتی آگ ہے ۔یو سی ایل اے کے ایک تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران لگی آگ سیارے کو گرم کرنے والے فوسل ایندھن کی آلودگی کے بغیر دنیا کے مقابلے میں بڑی اور گرم تھی۔لاس اینجلس کے انتظامیہ کو آگ بجھانے والے عملے کی شدید کمی کا بھی سامنا ہے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں آگ پھیلنے کے نتیجہ میں اب تک 12 ہزار گھر مکمل تباہ ہوچکےہیں اور آگ پھیلنے کے بعد سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا کی عدالت کا صدر یون سک یول کو ضمانت دینے سے انکار ، درخواست مسترد