مسلم کھلاڑی پر گوتم گمبھیر کا الزام، ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے

Jan 17, 2025 | 10:01:AM
مسلم کھلاڑی پر گوتم گمبھیر کا الزام، ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر  کی جانب سے مسلم کھلاڑی پر الزامات کے بعد  ہربھجن سنگھ    میدان میں آگئے ۔

 آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان مکمل ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بھارتی ڈریسنگ روم سے خبریں لیک ہونے کے متعلق متعدد رپورٹس اور افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایک ویڈیو رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے خبریں لیک کرنے کا الزام سرفراز خان پر عائد کیا ہے  جس پر بات کرتے ہوئے بھارت کے  سپن لیجنڈ ہربھجن سنگھ نے گوتم گمبھیر کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں :بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر، بھارتی بورڈ کا بڑا اعلان

سابق آف  سپنر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ گزشتہ دنوں جو کچھ بھی ہوا چاہے آسٹریلیا میں ہو یا اس کے بعد  ہر روز ڈریسنگ روم سے باہر کوئی خبر نہیں آنی چاہیے، ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوچ صاحب (گوتم گمبھیر) نے کہا ہے کہ سرفراز خان ڈریسنگ روم کی خبریں میڈیا کو لیک کرتے ہیں  اگر کوچ نے ایسا کہا ہے تو ان کو ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سرفراز خان نے ایسا کیا تھا تو آپ کوچ تھے، آپ اس سے بات کر سکتے تھے  وہ ایک کھلاڑی ہے  آپ اس کو سمجھا سکتے تھے۔ وہ نوجوان کھلاڑی ہے اس کو مستقبل میں بھارت کے لیے کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں:سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو قتل کرنا چاہتا تھا: یوراج سنگھ کے والد کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور سینئر کھلاڑی یہ ہماری ذمہ داری ہوتی ہے کہ نوجوانوں کو سمجھائیں  اگر انہوں نے (گمبھیر) نے یہ کہا ہے کہ سرفراز نے خبریں لیک کیں اور اگر کھلاڑی نے ایسا کیا ہے تو یہ غلط ہے۔ ڈریسنگ روم کی گفتگو باہر نہیں آنی چاہیئے۔

واضح رہے گوتم گمبھیر نے بی سی سی آئی کے ساتھ ایک میٹنگ میں میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں ان کے رویے کے متعلق معلومات لیک کرنے کا ذمہ دار سرفراز خان کو ٹھہرایا تھا۔