ملتان ٹیسٹ:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے روز کا کھیل

Jan 17, 2025 | 10:11:AM

( 24 نیوز )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ  کے پہلے روزکا کھیل ختم ہوگیا،قومی ٹیم نے4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ 

 پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں میں شان مسعود 11، بابر اعظم 8، ابو ہریرہ 6 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے،ویسٹ انڈیز کے گیندباز جیڈن سیلس نے 3 اور گداکش نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے اچھی بیٹنگ کی اور دونوں نے ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کا بھرپور مقابلہ کیا، سعود شکیل اور محمد رضوان کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نے مشکل حالات میں بھی رنز بنائے،دونوں کھلاڑی اس وقت کریز پر موجود ہیں اور ان کے درمیان 97 رنز کی پارٹنرشپ ہو چکی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں  کی سیریز کے پہلے میچ  میں پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا، پاکستان کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی،پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کر نے والے محمد حریرہ  اپنے پہلی اننگز کو یاد گار نہ بنا سکے  اور 6 رننز بنا کر آئوٹ ہو گئے ، شان مسعود نے 11 رنز بنائے، کامران غلام  6 رنز بناکر سیلز کا شکار بنے۔

 بابر اعظم بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے  وہ 8 رنز بنا کر  کیپر کو کیچ دے بیٹھے،ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز نے 3 وکٹیں حاصل کر لیں۔

آغاز میں دھند کے باعث میچ کا آغاز معمول کے وقت یعنی ساڑھے9بجے کی بجائے ڈیڑھ بجے ہوا جس کی وجہ سے دن بھر کرکٹ شائقین کا سٹیڈیم میں آنا جاری رہا،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیڈن سیلس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے جو پلان کیا تھا،اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی اور اس کی بدولت پہلا سیشن ان کے حق میں رہا۔

دوسری جانب پاکستان کے بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کی پچز پہلے نہیں بنائی گئی تھیں اور پاکستان کو آگے کی کرکٹ میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے،دھند نہ ہوتی تو یہ میچ 3دن سے زیادہ نہیں چلتا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ  پچ کی صورتحال کے مطابق رنز بنانا ضروری ہے اور ہم اپنی بہترین کوشش کریں گے تاکہ حالات کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ 

 میچ کا دوسرا دن کل صبح 10 بجے سے شروع ہوگا، اور دونوں ٹیمیں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گی۔

 اس سے قبل   ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار  رہا ۔

مزید پڑھیں :پاکستان نے ویسٹ اندیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

دوسری جانب قومی ٹیم نے گزشتہ روز ہی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا تھا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں