میڈرڈ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 7 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

Jan 17, 2025 | 10:23:AM
میڈرڈ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 7 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میڈرڈ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 7 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی۔

کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ریحان،علی رضا، عاقب، جانی مہر، ابوبکر، عمر فاروق اور عاطف کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے، نوجوانوں کا تعلق گجرات کے نواحی گاؤں جوڑا کرنانہ اور ڈھولہ سے ہے۔

قائم مقام پاکستانی سفیر رابعہ قصوری کا کہنا ہے کہ مراکشی حکام نے 10 پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں، صبح سفارتخانے کے حکام ہسپتال جا کر ریکارڈ چیک کریں گے، زندہ بچنے والوں سے بھی ملاقات کریں گے،مراکشی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔