جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

Jan 17, 2025 | 10:30:AM

(عرفان ملک) لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی،جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتارکر لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کاغذات پر بیرون ملک سے آنیوالےمسافر کو گرفتار کر لیا ،ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عبداللہ کے نام سے ہوئی ،ملزم فلائٹ نمبر کیو آر 620 کے ذریعے سعودی عرب سے لاہور پہنچاتھا۔

مزید پڑھیں:مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 44پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق

ایف آئی اے نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا،ملزم کے پاسپورٹ پر پاکستان اور پولینڈ انٹری اور ایگزٹ کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق آئی بی ایم ایس میں ملزم کا سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا،ملزم کومزید تفتیش کیلئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیاہے۔

مزیدخبریں