مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت

Jan 17, 2025 | 10:51:AM
مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں چکن کی سرکاری قیمت 584 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت ہورہاہےجبکہ ملتان میں مرغی کا گوشت  سستا ہو گیا۔

ملتان میں مرغی کی قیمت میں8 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 370 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 384 روپے کلو ہو گیا ہے،ملتان میں فی درجن انڈے 254 روپے کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی میں بھی مرغی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ،مرغی کا گوشت 7سو روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔