سعودی عرب :سکول میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خبردار ہو جائیں،سعودی عرب میں سکول میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے جس کے بغیر کنڈر گارٹن اور پہلی جماعت میں داخلہ نہ مل سکے گا۔
سعودی وزرات تعلیم نے کنڈرگارٹن اور پہلی جماعت میں داخلے کیلئے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کی بنیادی شرط عائد کر دی ہے اور یہ ٹیسٹ پاس کئے بغیر بچے کو داخلہ نہیں مل سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ طلبہ کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کیا ہے تاکہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ابتدا میں ہی اس کی تشخیص اور علاج کیا جا سکے،اپنے بچوں کا داخلہ کرانے کے خواہشمند والدین کو پہلے اپنے بچوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
وزارت صحت کی جانب سےمکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔
اس پالیسی کا اطلاق مملکت میں نئے تعلیمی سیشن کے ساتھ کیا جائے گا۔