محدود نشستوں پر سرکاری حج درخواستوں کی وصولی جاری

Jan 17, 2025 | 11:07:AM
محدود نشستوں پر سرکاری حج درخواستوں کی وصولی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز ) سرکاری حج کوٹے کے تحت محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم میں 84 ہزار 620 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔

مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کر دیا گیا، 18 جنوری سے حج تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے گا، تمام عازمین حج کو کم از کم دو سیشنز میں تربیت حاصل کرنا لازمی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے، عازمین حج اپنی نزدیکی تحصیل میں جاری حج تربیت میں شامل ہوں، رہنمائی کے لئے حج ہیلپ لائنز یا متعلقہ حاجی کیمپ سے رابطہ کریں۔