"رکشہ خودبخود چلنے لگا"وائرل ویڈیو سے لوگ خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے کیونکہ ویڈیو میں رکشہ تو چل رہا ہے لیکن اسے چلانے والا ڈرائیور موجود نہیں ہے،ویڈیو جسے مہینوں قبل شیئر کیا گیا تھا اب وائرل ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے ’ہانٹڈ آٹو‘ کا نام دے رہے ہیں اور یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ ڈرائیور کے بغیر رکشہ کیسے چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر تبصرے کیے جارہے ہیں،صارفین اسے ایلون مسک کی ٹیسلا خود کار کاروں کی طرح ’ٹیسلا آٹو‘ کا نام دے رہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر رکشہ تیز رفتاری سے چل رہا ہے اور لیکن اندر کوئی ڈرائیور موجود نہیں ہے تاہم کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ڈرائیور پچھلی نشست پر چھپا ہوا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:پاکستانی ثمر خان نے ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا
کاروباری دنیا کی معروف شخصیت پارول گلاٹی نے لکھا کہ ’آٹو آگے سے بندھا ہوا ہوگا کیونکہ اگلا حصہ تو دکھایا ہی نہیں ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ رکشے سے آگے والی گاڑی بھی دکھاؤ نہ جو اسے کھینچ کر لے جارہی ہے۔