(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان گھر پر حملے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرچھریوں کے وارسے زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،اس حوالے سے اہم انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں۔
حال ہی میں فلم ساز سورج برجاتیا نے سیف علی خان کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیاہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی شدہ زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کوان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں کھلا دی تھیں۔
سورج برجاتیاکے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سیف علی خان فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں" کی شوٹنگ کر رہے تھے،اس فلم میں کرشمہ کپور، سلمان خان، سونالی باندرے، موہنیش بہل اور تبو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
سورج برجاتیا کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان کی ذاتی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آئے اس لیے وہ ہر وقت پریشان رہتے تھے، گانے "سنو جی دلہن" کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان بہت سے ری ٹیک لے رہے تھے، رات بھر انہیں نیند نہیں آتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے امریتا سنگھ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ انہیں نیند کی گولیاں دے تاکہ وہ آرام کر سکیں، اداکارہ نے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں دیں، اگلے دن ان کے بہت سے سینز ترتیب دیئے گئے، ہر کوئی حیران رہ گیا کیونکہ انہوں نے بہت اچھا شاٹ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے
واضح رہے کہ سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی شادی 13 سال تک قائم رہی اور پھر جوڑے میں 2004 میں طلاق ہوگئی تھی،فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں" نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔