عمران خان کی جیل سہولیات بارے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور

Jan 17, 2025 | 12:23:PM

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سہولیات کے حوالے سے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور کر دیا اور پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رجسٹرار آفس اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے چیلنج کیا کیا ہوا ہے جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیا ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 10 جنوری کو سپیشل جج سنٹرل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا، عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون و آئین کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کرے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل میں ہائی پروفائل قیدی ہونے کے باوجود سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، جیل حکام کا رویہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں۔

مزیدخبریں