سیف علی خان پرحملہ:بالی ووڈ اداکاروں کی سکیورٹی پرسوالیہ نشان لگ گیا

محفوظ رہائشی علاقے میں مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی آ گئی،روینہ ٹنڈن 

Jan 17, 2025 | 13:19:PM
سیف علی خان پرحملہ:بالی ووڈ اداکاروں کی سکیورٹی پرسوالیہ نشان لگ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پرقاتلانہ حملے کے بعدان کے لیے جلدصحت یابی کی دعاکے ساتھ نیک خواہشات کااظہارکیاجارہاہے،معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کو تو"چھوٹے نواب"پرہونےوالے حملے نے آگ بگولہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ردِعمل میں روینہ ٹنڈن نے لکھا ہے کہ محفوظ رہائشی علاقے میں مشہور شخصیات اور آسان ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ممبئی کا علاقہ باندرہ حادثات، مافیا، تجاوزات، قبضہ مافیا، جرائم پیشہ عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 روینہ ٹنڈن سیف علی خان کے ساتھ فلم "پرم پرا" اور "امتحان" میں کام کر چکی ہیں،روینہ ٹنڈن نے سیف علی خان کے لیے اپنے پیغام میں جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار  کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان سے ملزم نے 1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا،تحقیقات میں انکشاف

بالی ووڈ سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی بھارت میں اداکاروں کے سکیورٹی معاملات پر غم و غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔