"میرے یار کی شادی"، گوہر رشید کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار گوہر رشید اورخوبرواداکارہ کبریٰ خان آج کل اپنی شادی کے حوالے سے خبروں میں ہیں جن میں کہاجارہاہے کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
گوہررشید حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ "میرے یار کی شادی" کے ذریعے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، کچھ روز قبل گوہررشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔
اب ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میں جلد اس خبر کا انکشاف کروں گا.
مرزاگوہررشید نے مزیدکہاہے کہ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کون شادی کر رہا ہے اور یقین دلاؤں گا کہ یہ کسی قسم کی تشہیری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔