اپوزیشن رہنمائوں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کیساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا
ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر ، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے ، اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔