وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن کی لو سٹوری، دونوں، کب، کہاں اور کیسے ملے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وسیم اکرم بلاشبہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے شاندار بولرز میں سے ایک ہیں، یہ پاکستانی کرکٹر دنیا بھر میں’سوئنگ کا سلطان’ کے نام سے مشہور ہیں.
وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن سے 12 اگست 2013 کو شادی کی,شنیرا اور وسیم کی پہلی ملاقات 2011 میں ایک ڈنر کے دوران ہوئی تھی جو ان کے مشترکہ دوستوں نے ارینج کیا تھااور اس پہلی ملاقات نے آگے چل کرمحبت کا روپ دھار لیا,دونوں نے ایک دوسرے کے نمبر لیے اور پیغامات اور فون کالز کے ذریعے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وسیم اکرم نے شنیرا کو پاکستانی ثقافت کے بارے میں بتایا، جبکہ شنیرا نے اپنے آسٹریلوی پس منظر کے پہلوؤں کو وسیم سے شیئر کیا، اور یوں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔
اسے بھی پڑھیں:مسلسل ناکامیوں پر بھارتی بورڈ بوکھلا گیا ، سٹارکرکٹرز پر بے جا پابندیاں لگا دیں
تقریباً دو سال کی دوستی کے بعد، وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن نے 12 اگست 2013 کو ایک نجی تقریب میں شادی کر لی,شادی کے وقت وسیم اکرم کی عمر 47 سال تھی اور شنیرا 30 سال کی تھیں، شنیرا نے وسیم اکرم کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے اردو زبان سیکھی اور اسلام قبول کیا,وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن کے ہاں 27 دسمبر 2014 کو اپنی پہلی اور واحد بیٹی، آیلا کی پیدائش ہوئی۔ شنیرا، کا وسیم اکرم کی پہلی شادی سے ہونے والے دو بیٹوں، تیمور اور اکبر، کے ساتھ بھی گہرا اور محبت بھرا تعلق ہے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئیگی
وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی, دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں,ہما نےانگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی, انہوں نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کی تھیں،اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث وہ لاہورکے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور علاج کی غرض سے لیکرجا رہے تھے کہ حالت بگڑنے پر انہیں تشویشناک حالت میں بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔