جسٹن بالڈونی کا بلیک لائیولی اورریان رینالڈز کیخلاف مقدمہ دائر

بلیک لائیولی نے دسمبر 2024 میں جسٹن بالڈونی پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے

Jan 17, 2025 | 16:07:PM
جسٹن بالڈونی کا بلیک لائیولی اورریان رینالڈز کیخلاف مقدمہ دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار جسٹن بالڈونی نے اداکارہ بلیک لائیولی اور ان کے شوہر ریان رینالڈز کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کردیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب بلیک لائیولی نے دسمبر 2024 میں جسٹن بالڈونی پر جنسی ہراسانی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزامات عائد کیے۔ 

 اب جسٹن نے بلیک کے خلاف 40 کروڑ ڈالرز (تقریباً 326 ملین پاؤنڈ) ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں بلیک میلنگ، ہتک عزت اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ 

جسٹن  کے وکیل برائن فریڈمین نے الزام لگایا ہے کہ بلیک اور ان کی ٹیم نے میڈیا کو غیر مصدقہ اور ایڈٹ شدہ معلومات فراہم کرکے جسٹن کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی۔ 

جسٹن اوربلیک کے درمیان تنازعہ "اٹ اینڈز وِد اَس" کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا جو کولین ہوور کے ناول پر مبنی ہے،فلم نے عالمی سطح پر 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیاتھا،تاہم بلیک اور جسٹن کے درمیان کشیدگی کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ فلم کے پریمئیرز میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وکی کوشل کی فلم"چھاوا" کا پوسٹر،ریلیزکی تاریخ بھی سامنے آگئی

بلیک نے فلم کی ریلیز کے چار ماہ بعد جسٹن بالڈونی پر غیر محفوظ ورک انوائرمنٹ اور آن لائن ساکھ خراب کرنے کا الزام لگایا  تھا،تاہم جسٹن کی ٹیم نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا تھا۔